ابنا: یمن میں ایک مسلح گروہ نے جمعے کے دن دعوی کیاتھا کہ اس نے شہر عدن میں سی آئي اے کے ایک ایجنٹ کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔
یمن کے مسلح گروہ کے دعوے کے مطابق سی آئي اے کے افسر کا پیچھا کرکے ہلاک کیا گيا۔ پنٹاگون کے ایک ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ امریکی سکیورٹی ایجنٹوں پر یمن میں حملہ کیا گيا ہے۔
یمن کے سکیورٹی افسر نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل امریکہ نے ہمیشہ ان خبروں کی تردید کی تھی کہ یمن میں اس کے فوجی موجود ہیں۔ یمن کے سابق ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کو امریکہ کی حمایت حاصل رہی ہے۔
.......
/169